Header Ad

پاکستان میں اب تک منتخب ہونے والے 22 وزیر اعظم | مکمل لسٹ

پاکستان میں اب تک منتخب ہونے والے 22 وزیر اعظم

 وزیر اعظم لیاقت علی خان
پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان تھے ،جو 15 اگست 1947 سے 16 اکتوبر 1951 تک یعنی چار سال دو مہینے 1525دن وزیر اعظم رہے۔


__________________________________
_________________

 وزیر اعظم خواجہ ناظم الدین
ملک کے دوسرے وزیر اعظم خواجہ ناظم الدین تھے جو 17 اکتوبر 1951 سے لے کر 17 اپریل 1953 یعنی تقریباًڈیڑھ سا ل 549دن تک وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز رہے ۔

__________________________________
_________________
 وزیراعظم ،محمد علی بوگرا
تیسرے وزیراعظم محمد علی بوگرا تھے جو 17 اپریل 1953 سے 11 اگست 1955 تک یعنی سوا دو سال یا 848دن وزیر اعظم رہے ۔

__________________________________
_________________

وزیر اعظم ،چوہدری محمد علی
چوتھے وزیر اعظم چوہدری محمد علی تھے جو 11 اگست 1955 سے 12ستمبر 1956 تقریبا ً13مہینے یا 398دن تک پرائم منسٹر رہے ۔

__________________________________
_________________
 وزیر اعظم حسین شہید سہروردی
پانچویں وزیر اعظم حسین شہید سہروردی تھے جو 1 ستمبر 1956 سے 18 اکتوبر 1957 یعنی 13ماہ یا 401دن تک عہدے پر فائز رہے ۔

__________________________________
_________________
 وزیر اعظم ابراہیم اسماعیل چندریگر
چھٹے وزیر اعظم ابراہیم اسماعیل چندریگر گزرے ہیں جو 18 اکتوبر 1957 سے لے کر 16 دسمبر 1957 تک رہے ۔یہ مدت دو ماہ یعنی 61دن بنتی ہے ۔ 

__________________________________
_________________
 وزیر اعظم ملک فیروز خان نون
ساتویں وزیر اعظم ملک فیروز خان نون گزرے ہیں جو 16 دسمبر 1957 سے لے کر 7 اکتوبر 1958تک رہے ۔296دن یعنی ایک سال سے بھی کم مدت تک اپنے عہدے پر فائز رہے ۔

__________________________________
_________________
 وزیر اعظم ،نورالامین
آٹھویں وزیر اعظم نورالامین تھے جو 7دسمبر 1971 سے لے کر 20 دسمبر 1971 صرف14دنوں تک وزیر اعظم رہے ۔

__________________________________
_________________
 وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو
نویں وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو 14 اگست 1973 سے لے کر 5 جولائی 1977 تک رہے یعنی تین سال گیارہ ماہ 1422دن۔

__________________________________
_________________
  
وزیر اعظم محمد خان جونیجو
دسویں وزیر اعظم محمد خان جونیجو تھے جو 23مارچ 1985 سے لے کر 29 مئی 1988 تک رہے ۔یہ مدت تین سال سے کچھ زیادہ یا 1163دن بنتی ہے۔

__________________________________
_________________

وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو
گیارہویں وزیر اعظم ، محترمہ بینظیر بھٹو تھیں جو 2 دسمبر 1988 سے لے کر 6 اگست 1990 تک وزیراعظم رہیں ۔یہ ان کی مدت کا پہلا دور تھا جو 613دنوں یا 20ماہ پر مشتمل تھا۔

قصير سيالوى

__________________________________
_________________
 وزیر اعظم ،میاں محمد نواز شریف
بارہویں وزیر اعظم ،میاں محمد نواز شریف تھے جو 6 نومبر 1990 سے لے کر 18 اپریل 1993 تک رہے ۔یہ نواز شریف کا پہلا دور حکومت تھا جو ڈھائی سال سے زائد یا 986دن پر مبنی تھا۔اسی دوران صدر اسحاق خان کو ہٹانے کے بعد بلخ شیر مزاری نگراں وزیر اعظم کے طور پر اقتدار میں آئے مگر سپریم کورٹ سے نواز شریف کی وزات عظمیٰ بحال کردی۔ 

__________________________________
_________________
 وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو
محترمہ بینظیر بھٹو صاحبہ دوسری مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہوئیں جو 19 اکتوبر 1993 سے لے کر 5 نومبر 1996 یعنی تین سال سے زائد یا 1113دنوں تک منصب پر فائز رہیں ۔

__________________________________
_________________
 وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف
میاں محمد نواز شریف بھی 1997 میں دوسری مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہوئے ۔ یہ مدت 17 فروری 1997 سے لے کر 12 اکتوبر 1999یعنی 2سال 8ماہ یا 967دنوں پر محیط رہی ۔

__________________________________
_________________
 وزیر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی
ملک کے پندرہویں وزیر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی تھے جو 23 نومبر 2002 سے لے کر 26 جون 2004 یعنی ایک سال سات ماہ تک برسر اقتدار رہے ۔ 

__________________________________
_________________

 وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین
سولہویں وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین تھے جو 30جون 2004 سے لے کر 26 اگست 2004 یعنی دو ماہ یا 57دن تک وزیر اعظم رہے ۔

__________________________________
_________________

 وزیر اعظم شوکت عزیز
پاکستان کے سترہویں وزیر اعظم شوکت عزیز تھے جو 28 اگست 2004 سے لے کر 15 نومبر 2007 تک رہے ہیں ۔یہ مدت تین سال سے زائد یا 1174دنوں پر محیط تھی۔ 

__________________________________
_________________

 وزیر اعظم سید یوسف رضاگیلانی
سید یوسف رضاگیلانی گزرے جو 25 مارچ 2008 سے لے کر 25 اپریل 2012 تک رہے ۔یہ مدت چار سال ایک ماہ یعنی 1495دن بنتی ہے۔

__________________________________
_________________

وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف
 وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف تھے جو22 جون 2012 سے لے کر 24 مارچ 2013 تک رہے ۔یہ مدت 275دنوں پر مبنی ہے۔

__________________________________
_________________
 وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف
پاکستان کے بیسویں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف تھے جو تیسری بار منتخب ہونے کے بعد بھی اپنی مدت پوری نہ کرسکے اور 5 جون 2013 سے لےکر 28 جولائی 2017 یعنی چار سال ایک ماہ سے زیادہ یا 1514دن بنتی ہے ۔

__________________________________
_________________

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

نواز شریف کے نا اہل ہونے کے بعد ملک کے اکیسیوں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بنے جویکم اگست 2017 سے لے کر 31 مئی 2018 یعنی 10ماہ یا 303دن تک ملک کے وزیر اعظم رہے.


 وزیر اعظم عمران خان  18 اگست 2018 کو حلف اٹھایا جس کی حکومت اب تک چل رہی ہے* 

Post a Comment

3 Comments

Thanks for your comment in TechWaar Pakistan!